نئی دہلی،27فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ہندوستان اورپاکستان سرحد پر موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے کانگریس نے اپنی اولین پالیسی تعین یونٹ کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی جمعرات کو مجوزہ اجلاس ملتوی کر دی ہے۔یہ میٹنگ احمد آباد میں ہونی تھی جسے آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لئے پارٹی کی تیاریوں اور حکمت عملی کی لحاظ سے اہم مانا جا رہا تھا۔پارٹی ذرائع کے مطابق سرحد پر موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے اس اجلاس فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے۔غور طلب ہے کہ پاکستان کے لڑاکا طیاروں نے بدھ کو جموں و کشمیر کے پونچھ اور نوشیرا سیکٹر میں ہندوستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی لیکن ہندوستانی طیاروں نے انہیں نکال دیا۔اس سے پہلے منگل کی صبح ہندوستانی طیاروں نے پاکستان کے بالاکوٹ میں دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے دہشت گرد کیمپوں پر بمباری کی تھی،یہ کارروائی پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے جواب میں کی گئی تھی۔پلوامہ حملے میں سی آر پی ایف کے کم از کم 40 جوان شہید ہو گئے تھے۔